ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں ناکام انقلاب، 2410فوجی ملازمت سے برطرف

ترکی میں ناکام انقلاب، 2410فوجی ملازمت سے برطرف

Thu, 28 Jul 2016 16:48:55  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں وسط جولائی کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد باغیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ پوری شد ومد کے ساتھ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کے خلاف بغاوت میں ملوث 726فوجی افسران اور1684جونیئر فوجی اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ترک سی این این کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش تیار کرنے اور اس میں حصہ لینے کی کوشش کے جرم میں 149جرنیلوں اور ایڈمرلز کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے 87افسران بری فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات تھے۔ ان میں سے 30فوجی افسر فضائیہ اور 32نیول فورس سے تعلق رکھتے ہیں۔سینئر فوجی افسران کی طرفی کا عمل ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری جانب فوج کے نئے ڈھانچے کی تشکیل نو بھی ہو رہی ہے۔ آج جمعرات کو وزیراعظم بن علی یلدرم کی زیرصدارت مسلح افواج کا اہم اجلاس انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں فوج کے ادارے میں ضروری اصلاحات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر ترکی کی حکومت کے حکم پر 45اخبارات، 16ٹی وی چینل،تین نیوز ایجنسیاں، 23ریڈیو اسٹیشن، 29اشاعتی ادارے اور 15جرائد بھی بند کردیے گئے ہیں۔درایں اثناء امریکانے ترکی میں صحافتی اداروں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ترکی کی حکومت کے خلاف بغاوت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ضرورت کو سمجھتا ہے مگر صحافیوں کی مزید پکڑ دھکڑ پر سخت تشویش ہے۔


اوباما کا امریکی عوام پر ہلیری کلنٹن کو آئندہ صدر بنانے کے لیے زور
واشنگٹن28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست پینسلوانیا میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنی زبردست تائید و حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اوباما نے امریکا کے مستقبل کی روشن تصویرکشی کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ آٹھ نومبر کو مجوزہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو آئندہ صدر بنائیں۔ سابق خاتونِ اوّل اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج جمعرات کی شام اس کنونشن سے خطاب میں صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کریں گی۔


Share: